
سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے کیریئر پر ایک نظر
آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز گذشتہ روز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز 9 جون 1975 کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئے اور 46 سال کی عمر میں گذشتہ روز ان کی کار حادثے میں ہلاکت ہوگئی۔
اس واقعے کو شین وارن کے انتقال کے بعد اسپورٹس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے جبکہ لوگ اس واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
ان کا شمار جارحانہ بلے بازوں اور اچھے بولروں میں ہوتا تھا جبکہ وہ اپنی اچھی فیلڈنگ کے باعث بھی خاصی مشہور تھے۔
اسکول کے دنوں میں ہی انہوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کردی تھی جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر کا باقاعدہ آغاز 1993/94 میں کلب کرکٹ کھیل کر کیا تھا۔
انہوں نے انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹر کلبز کے علاوہ لنکا شائر اور سرے کی سے بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلی تھی جبکہ انہیں کاؤنٹی میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی حاصل تھا جو پچھلے ہفتے ہی بین اسٹوکس نے توڑا ہے۔
اینڈریو سائمنڈز نے 1998 میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 26 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
انہوں نے 238 انٹرنیشنل میچز میں 6 ہزار 887 رنز اسکور کیے جس میں ان کی 8 سنچریاں اور 42 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ میں انہوں نے سب سے زیادہ 162 رنز اسکور کیے تھے۔
علاوہ ازیں بولنگ میں بھی ان کا کیریئر شاندار رہا اور انہوں نے 165 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا سب سے بہترین اسپیل 18 رنز دے کر 5 وکٹیں رہا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اینڈریو سائمنڈز کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس کے فوری بعد ان کو مقامی ایمرجنسی کے اہلکاروں نے بچانے کی بھرپور کی لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News