
نسیم شاہ، رضوان کی بولنگ سے متاثر
قومی ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان کی بولنگ سے متاثر ہوگئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان کی بولنگ کروانے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے پُرجوش
اس ویڈٰیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’رضی بھائی یہ ہوتی ہے اصل سیون بولنگ‘ جبکہ یہ ویڈیو کاؤنٹی کرکٹ کے میچ کے دوران کی ہے۔
Rizi bhai this is real seam bowling 🙈 https://t.co/f3ZbkIGRbW
— Naseem Shah (@iNaseemShah) May 1, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان کاؤنٹی کرکٹ کے ایک میچ میں بولنگ کروارہے ہیں جبکہ ان کی گیند بھی کافی سیون ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان کاؤنٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندہ کررہے ہیں جس کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے عمدہ کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں نسیم شاہ جو کہ ابھی ابھی اپنے کندھے کی انجری سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد انہوں نے بھرپور ٹریننگ بھی شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News