نیدرلینڈز کی جانب سے 31 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے آل راؤنڈر مائیکل ریپن اب نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل نیدرلینڈز کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والے آل راؤنڈر مائیکل ریپن اب نیوزی لینڈ کی جانب سے نیدرلینڈز کے خلاف کھیلیں گے۔
بائیں ہاتھ کے رسٹ اسپنر مائیکل ریپن کو بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ایڈنبرا میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈز کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مائیکل ریپن 2013 میں نیوزی لینڈ منتقل ہونے کے بعد کیوی ٹیم کی نمائندگی کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکے تھے لیکن آئی سی سی کے قانون کے مطابق وہ ایسوسی ایٹ ممبر ملک کی نمائندگی کرسکتے تھے۔
تاہم اب آئی سی سی کے ٹیسٹ ممبر ملک کی ٹیم میں نام آنے کے بعد وہ تین سال تک ایسوسی ایٹ ممبر کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
