
مشتاق احمد کے بیٹے نے اپنی آواز کا جادو جگاکر سب کو اپنا دیوانہ بنالیا
مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق نے اپنی آواز میں تیسرا گانا ریلیز کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر اور ہیڈکوچ مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق ایک پیشہ ور گلوکار ہیں جنہوں نے اپنی آواز کا جادو جگاکر سب کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔
بزل مشتاق اب تک تین گانے ریلیز کرچکے ہیں جبکہ تیسرا گانا انہوں نے حال ہی میں ریلیز کیا ہے، ان کے گانوں میں ایک صوفیانہ کلام بھی ہے جبکہ دو گانے انہوں نے ہلکے رومانوی انداز میں گائے ہیں۔
بول نیوز کے پروگرام ’دنیا بول ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بزل مشتاق کا اپنے پروفیشن سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ کرکٹ ہمیشہ سے میری زندگی کا حصہ رہی ہے اور میں ہمیشہ ہی کرکٹ کے ماحول میں رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ میں رہنے کے باوجود بھی ہمیشہ کرکٹ سے دور ہی رہا ہوں جس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے ’گھر میں مرغی دال برابر‘ لیکن مجھے فلمیں دیکھنے اور گانے سننے کا شوق ہے جوکہ ہر کسی کو ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت پہلے سے جانتا تھا کہ میں اچھی گلوکاری کرسکتا ہوں اور میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میرے والدین بہت سپورٹنگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور کبھی مجھے میرے پیشن سے نہیں روکا۔
بزل مشتاق کہتے ہیں کہ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میرے والد مجھے گانے کی اجازت نہیں دیں گے یا وہ چاہتے ہیں کہ مجھے اجازت نہ دی جائے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ میرے والد الگ شخصیت کے مالک ہیں اور میں الگ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد نے کبھی مجھے نہیں کہا کہ کرکٹ کی طرف آؤ یا کوشش کرو بلکہ انہوں نے کبھی مجھے کسی چیز کے لیے فورس نہیں کیا، ضروری نہیں کہ اگر آپ کے والد کرکٹر ہوں تو آپ بھی کرکٹر ہی بنیں اگر ایسا ہوتا تو میرے والد بھی کبھی کرکٹر نہ بنتے۔
پروگرام میں مشتاق احمد سے بھی میزبان نے ان کے بیٹے کے پیشے سے متعلق سوال کیا جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنے بچوں کو کسی چیز کے لیے فورس نہیں کیا۔
مشتاق احمد کہتے ہیں جب بچے بڑے ہوجاتے ہیں تو وہ اپنے فیصلے خود کرنے کے قابل ہوتے ہیں، ہم بطور والدین صرف انہیں اچھا مشورہ ہی دے سکتے ہیں اور انہیں سکھاسکتے ہیں کہ نماز پڑھو اور کوئی غلط کام نہ کرو جبکہ خاص کر ان کے لیے ہمیشہ دعائیں ضرور کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News