Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ٹریننگ سیشن آج سے شروع ہوگا

Now Reading:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ٹریننگ سیشن آج سے شروع ہوگا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن آج  منگل کی شام ساڑھے چار سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستانی ٹیم مکمل آرام کرے گی، البتہ ہوٹل میں جم اور پول سیشن ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنزٹریننگ سیشنز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مہمان اسکواڈ کے کپتان نکولس پوران کی پریس کانفرنس ہال میں پری سیریز میڈیا کانفرنسز کریں گے ۔

خیال رہے کہ ملتان میں موسم سخت گرم ہے اور یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ کی جانب سے جوش وخروش نہیں دکھایا جارہا۔ یہ دوسرا موقع ہوگا کہ جب ویسٹ انڈین اسکواڈ کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے ملتان پہنچا ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں 13دسمبر 2006کو مدمقابل آئیں ، جہاں مارلن سیمیولز نے 91 گیندوں پر 100رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مہمان ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔

Advertisement

 قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہوا ہے۔

 تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بائیو سکیور ببل نہیں ہو گا مگر کھلاڑیوں کو کوویڈ ٹیسٹ کے مرحلے سے ضرور گزرنا پڑے گا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں، سعود شکیل، آصف آفریدی، حیدر علی، آصف علی اور عثمان قادر ڈراپ کر دیے گئے ہیں۔

کالی آندھی کے نام سے مشہور کیریبین ٹیم اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل بدھ کی شام چار بجے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر