Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیوڈ ملان تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے تیسرے انگلش بلےباز بن گئے

Now Reading:

ڈیوڈ ملان تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے تیسرے انگلش بلےباز بن گئے

جوز بٹلر اور خاتون کھلاڑی ہیتھر نائٹ کے بعد ڈیوڈ ملان تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے تیسرے انگلش بلےباز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق  نیدر لینڈز کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ڈیوڈ ملان نے سنچری اسکور کرکے  یہ اعزاز حاصل کیا۔

ڈیوڈ ملان نے 109 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ ملان مجموعی طور پر تینوں فارمیٹس میں سنچری اسکور کرنے والے 19ویں کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ ہیتھر نائٹ یہ اعزاز حاصل کرنے والی واحد  خاتون کھلاڑی ہیں ۔

سب سے پہلے  تینوں فارمیٹس میں سنچری کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری واپننگ بلے باز کرس گیل  کو حاصل ہے جو انہوں نے 2007 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچری بناکر حاصل کیا تھا۔

Advertisement

ان کے بعد نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کلم، سری لنکا کے مہیلا جے وردنے، بھارت کے سریش رائنا، سری لنکا کے تلکارتنے دلشان، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل،پاکستان کے احمد شہزاد، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی، بھارت کے روہت شرما اور آسٹریلیا کے شین واٹسن نے بھی یہ اعزاز  حاصل کیا۔

بنگلادیش کے تمیم اقبال، بھارت کے کے ایل راہول، آسٹریلیا کے گلین میکسویل، آئرلینڈ کے کیون اوبرائن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، پاکستان کے محمد رضوان ، بابر اعظم اور انگلینڈ کے جوز بٹلر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر