
انڈورا کی خاتون کوہ پیما اسٹیفی ٹروگیٹ آکسیجن کے بغیر’ کے ٹو’ اور ‘براڈ پیک ‘سر کرنے کے لئے پاکستان پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ملک انڈورا سے تعلق رکھنے والی اسٹیفی ٹروگیٹ پاکستان پہنچ چکی ہیں، انہوں نے اسکردو پہنچنے کے بعد پاکستانی مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارا کی فیملی سے ملاقات بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو کی مہم پر محمد علی سدپارا کے بیٹے ساجد سدپارا اسٹیفی کے ساتھ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کے ٹو سے کرنے سے پہلے یورپی ماؤنٹینیئر براڈ پیک بھی بغیر آکسیجن کے سر کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو اور براڈ پیک پر پیش قدمی کیلئے اسٹیفی اپنی ٹیم کے ہمراہ اسکردو سے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News