
پاکستانی اور بھارتی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم کا حصہ بننے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کو ایک ٹیم میں کھلانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
آئندہ برس ایفرو ایشیا کپ میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو ایک ہی ٹیم میں رکھنے کا پلان ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایفرو ایشیا کپ 2023 کے وسط میں کروانے کی تجویز پیش کی ہے۔
ترجمان اے سی سی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے مسودے پر کام جاری ہے، دونوں بورڈز کو جلد بھیجا جائے گا۔ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں ایفرو ایشیا کپ کا مسودہ پیش ہوگا۔
ترجمان اے سی سی کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر کے شائقین پاک بھارت کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے ایفرو ایشیا کپ سیاست سے دور اور پاک رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایفرو ایشیا کپ ماضی میں بھی کامیاب رہا ہے اور اب اسے سالانہ شیڈول کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News