انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر کلین سوئپ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیسن روئے اور جوز بٹلر کی تباہ کن بیٹنگ کے سبب انگلینڈ نے تیسرا ون ڈے باآسانی آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔
جیسن روئے نے 86 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 اور جوز بٹلر نے 64 گیندوں 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 86 رنز بنائے۔
فل سالٹ نے 49 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے دونوں وکٹیں پال وین میکرین نے حاصل کیں۔
Clean sweep over Netherlands ✅
Jason Roy smashes century ✅
Back on top of the #CWCSL table ✅A good day in the office for England 🙌#NEDvENG | 📝 Scorecard: https://t.co/D44FS8ao6h pic.twitter.com/BjD7WZSoHm
— ICC (@ICC) June 22, 2022
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
نیدرلینڈز نے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز(64) ، باس ڈی لیڈ(56) اور میکس او داؤد(50) کی نصف سنچریز کی مدد سے 49.2 اوورز میں 244 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے 4، برائیڈن کارس نے 2 جبکہ ڈیوڈ پین ، لیام لیونگ اسٹون اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News