Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ کرکٹ ٹیم نے کرکٹ فینز میں جذبہ جگایا ہے، رمیز راجہ

Now Reading:

موجودہ کرکٹ ٹیم نے کرکٹ فینز میں جذبہ جگایا ہے، رمیز راجہ
رمیز راجہ کا بی سی سی آئی کو دو ٹوک پیغام

رمیز راجہ کا بی سی سی آئی کو دو ٹوک پیغام

چیٸرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ موجودہ کرکٹ ٹیم نے کرکٹ فینز میں جذبہ جگایا ہے۔

کراچی میں چیٸرمین پی سی بی رمیز راجا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بہت جلد پاکستان جونیئر لیگ شروع کرنے جارہے ہیں، ساتھ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر سے نوجوانوں کو اکھٹا کیا جارہا ہے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر لیگ میں ناں صرف ایک اچھا کرکٹر ملےگا بلکہ ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ اسٹار بنانے کے ساتھ لوگوں کی زندگیا بدل دیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ یہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال میں اتنا مصروف اور ٹف سیزن نہیں آیا جیتنا اس بار آیا ہے، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فینز اب پاکستان ٹیم کو اون کررہے ہیں، موجودہ کرکٹ ٹیم نے کرکٹ فینز میں جذبہ جگایا ہے، ہماری ٹیم اب اگر ہارتی ہے تو لڑ کر ہارتی ہے اور ہم بھی اپنی ٹیم سے ایسی کرکٹ کی امید کرتے تھے۔

زمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی معاملے پربات نہ کریں تو مسئلہ بات کریں تو مسئلہ ہمیں کسی چیز کی نہیں بس کرکٹ انفراسٹرکچر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ اسٹار کے ساتھ لوگوں کی زندگیا بدل دیں، میں اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ایسا کام کرتا چاہتا ہوں کہ جس سے مجھے لوگ یاد رکھیں۔

 چیٸرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس اور پچز بہتر پر بہت توجہ دی ہے، پاکستان کے گرائونڈ کی پچز کو اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ بہت سارے پروجیکٹس ابھی پاٸپ لاٸن میں ہیں، کافی پروجیکٹس مستقبل میں ہونے ہیں، اسٹیڈیم میں سیٹس لگانی ہے، فینز کو اچھا ویو دینا ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ فینز پاکستانی ٹیم سے توقع رکھتے ہیں، یہ گیم کرکٹرز کی وجہ سے ہے، ہمیں کرکٹرزکو عزت دینی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر