Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل کو ایف ٹی پی میں خصوصی ونڈو ملے گی، جے شاہ

Now Reading:

آئی پی ایل کو ایف ٹی پی میں خصوصی ونڈو ملے گی، جے شاہ

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سیکریٹری جے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی ایل کو ایف ٹی پی میں خصوصی ونڈو مل جائے گی۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ آئی پی ایل کے اگلے آئی سی سی فیوچر ٹورز پروگرام کیلنڈر میں ڈھائی ماہ توسیع ملے گی۔

سکریٹری جے شاہ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اگلے بین الاقوامی کیلنڈر میں 10 ہفتوں کی توسیع کی جائے گی۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ 10 ٹیموں کے مقابلے میں مزید فرنچائزز کو شامل کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے اور مستقبل میں کسی بھی اضافے سے مصنوعات کے معیار کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔

جے شاہ کے مطابق ہم آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) اور کئی دوسرے کرکٹ بورڈز کے ساتھ آئی پی ایل کے لیے ایک خصوصی ونڈو کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

Advertisement

جے شاہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگلے آئی سی سی ایف ٹی پی (فیوچر ٹورز پروگرام) کیلنڈر میں ڈھائی ماہ کی ونڈو ہوگی تاکہ تمام اعلیٰ بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لے سکیں۔

جے شاہ نے انکشاف کیا کہ اس ٹورنامنٹ سے سب کو فائدہ ہوتا ہے اور ہمیں آئی سی سی اور دیگر ممبر بورڈز سے مثبت جواب ملا ہے.

واضح رہے کہ آئی پی ایل فی الحال دو ماہ سے زیادہ کھیلا گیا تھا اس دوران بین الاقوامی کرکٹ تقریباً مؤثر طریقے سے رک گئی تھی۔

جبکہ مستقبل میں آئی پی ایل لیگ فی سیزن کے موجودہ 74 میچوں سے 2027 میں 94 ہو جائے گی۔

جے شاہ کا دعویٰ ہے کہ امکان ہے کہ گورننگ آئی سی سی اگلے ماہ 2024 تا 2031 تک کے ایف ٹی پی کیلنڈر پر بات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر