ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کا ملتان میں شاندار استقبال
ملتان: ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان سے ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے، جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ہے۔
A warm welcome to @windiescricket in Multan 🤩#KhelAbhiBaqiHai | #PAKvWI pic.twitter.com/UTsr3f8iGV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 6, 2022
مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل لایا گیا، مہمان ٹیم آج آرام کرے گے اور کل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
مہمان ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام اباد سے ملتان پہنچی ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب قومی ٹیم ہوم ون ڈے سیریز کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں گذشتہ روز بس کے ذریعے لاہور سے ملتان پہنچی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے کھلاڑی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ‘جارحانہ کرکٹ’ کھیلنے کی ہدایت کردی
دونوں ٹیموں کے کپتان کل ٹریننگ سیشنز سے قبل میڈیا بریفنگ دیں گے۔
یاد رہے کہ بزرگوں کا شہر کہلائے جانے والے ملتان میں اگلے ہفتے سے 14 برس بعد بین الاقوامی کرکٹ بحال ہورہی ہے جس کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی سستی قیمت کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
