Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا رینکنگ: برازیل کی حکمرانی بدستور قائم

Now Reading:

فیفا رینکنگ: برازیل کی حکمرانی بدستور قائم

 فیفا کی عالمی درجہ بندی میں برازیل کی حکمرانی بدستور قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس میں پانچ سال بعد پہلی مرتبہ ٹاپ 3 میں دو جنوبی امریکی ٹیمیں شامل ہیں۔

برازیل اور بیلجیم بدستور بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ارجنٹینا نے ایک درجہ ترقی پاکر فرانس سے تیسری پوزیشن چھین کر چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1539885323651629058

انگلینڈ کی بدستور پانچویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ اسپین نے ایک درجہ ترقی پاکر اٹلی سے چھٹی پوزیشن چھین کر ساتویں نمبر پر دھکیل دیا۔

Advertisement

نیدرلینڈز 2 درجہ ترقی سے آٹھویں پوزیشن پر آگیا جبکہ پرتگال ایک درجے تنزلی سے نویں پوزیشن پر چلا گیا۔

ڈنمارک ایک درجہ ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگیا جبکہ میکسیکو ٹاپ ٹین رینکنگ سے باہر نکل گیا۔

اس کے علاوہ مصر، کیوبا، قازقستان اور ملیشیا نے بڑی چھلانگیں لگاتے ہوئے اپنی پوزیشنز مزید بہتر کی ہیں۔

مصر 7 درجے ترقی سے 48ویں، قازقستان 11 درجے ترقی سے 114ویں، ملیشیا 7 درجےترقی سے 147ویں اور کیوبا 10 درجے ترقی سے 167ویں پوزیشن پر آگیا۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1539893207332519938

فیفا رینکنگ میں بھارت 104، افغانستان 154، بنگلادیش 192 اور پاکستان196 نمبر پر ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  فیفا کی عالمی درجہ بندی میں ریکارڈ 4731 دن تک نمبر ون رہنے والی ٹیم برازیل نے 31 مارچ 2022 کو پانچ برس بعد پہلی پوزیشن واپس حاصل کی تھی۔

برازیل نے  گزشتہ تین سال سے پہلی پوزیشن پر براجمان بیلجیم سے پہلی پوزیشن چھینی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر