Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

Now Reading:

افغانستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

افغانستان نے زمبابوے کو تین میچز کی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی  دعوت دی تو پوری ٹیم 44.5 اوورز میں صرف 135 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا38 اور رائن برل 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1534898537036763137

Advertisement

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3، فضل الحق فاروقی اور محمد نبی نے 2،2 جبکہ فرید احمد، مجیب الرحمان اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان نے 37.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔

محمد نبی 34 اور راشد خان 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہےجبکہ کپتان حشمت اللہ شاہدی 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی اور ٹیندائی چتارا نے 2،2 جبکہ ڈیون مایرز اور رائن برل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر