Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستانی بلے بازوں کی حکمرانی برقرار

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستانی بلے بازوں کی حکمرانی برقرار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں  پاکستانی حکمرانی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں  قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ان فارم اوپنر محمد رضوان  کی دوسری، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرام کی تیسری انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان  کی چوتھی، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی پانچویں  اور نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے  بدستور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بھارت کے ایشان کشن ایک درجہ ترقی پاکر ڈیوون کونوے کے ہمراہ مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

سری لنکا کے پتھم نسانکا اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ  جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ایک درجے تنزلی سے مارٹن گپٹل کے ساتھ مشترکہ طور پر نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

Advertisement

بولنگ کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور انگلینڈ کے عادل رشید کی بدستور بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

Advertisement

افغانستا ن کے راشد خان ایک درجہ ترقی سے جنوبی افریقا کے تبریز شمسی  کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا  کی پانچویں برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا ایک درجہتنزلی سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئےجبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا ایک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئے۔

سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی آٹھویں، آسٹریلیا کے ایشٹن اگر کی نویں اور بنگلادیش کےنسوم احمد کی دسویں پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر