Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیڈز ٹیسٹ: بیئر اسٹو اور اوورٹن کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں برتری حاصل

Now Reading:

لیڈز ٹیسٹ: بیئر اسٹو اور اوورٹن کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں برتری حاصل

انگلینڈ نے جونی بیئر اسٹو اور جیمی اوورٹن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز میں برتری حاصل کرلی۔

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں  جونی بیئر اسٹو  (162)اور  جیمی اوورٹن (97) کی ٹیسٹ کرکٹ میں ساتویں وکٹ کے لیے نویں بہترین پارٹنرشپ  کے سبب برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 329 رنز کے جواب میں صرف 55 رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ ٹیم پر فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا تھا تاہم بیئر اسٹو اور اوورٹن نے241 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔

جیمی اوورٹن اپنے ڈیبیو میچ میں 3 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے لیکن انتہائی مشکل حالات میں ان کی 97  رنز کی شاندار اننگز دہائیوں تک یاد رکھی جائے گی۔

انگلینڈ نے 360 رنز بناکر 31 رنز کی برتری حاصل کی۔

Advertisement

اسٹورٹ براڈ  نے 42  اور کپتان بین اسٹوکس نے 18 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

جیک لیچ 8، زیک کرولی 6، اولی پوپ اور جو روٹ 5،5، ایلکس لیس 4 اور بین فوکس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو پوٹس ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4، ٹم ساؤتھی نے 3، نیل ویگنر نے 2 اور مائیکل بریسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل (109) کی سنچری اور ٹام بلنڈیل (55) کی نصف سنچری کی بدولت 329 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 5، اسٹورٹ براڈ نے 3 جبکہ میتھیو پوٹس اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر