
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی بین الاقوامی رکنیت بحال کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر عائد پابندیاں ختم کرتے ہوئے رکنیت دوبارہ بحال کر دی ہے۔
اس اعلان کے ساتھ ہی پاکستان میں بین الاقوامی فٹ بال کے دروازے کھل گئے ہیں اور ملکی سطح پر فٹ بال کی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہو چکا ہے۔
نارملائزیشن کمیٹی فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن کے لئے پیش رفت کرے گی۔
واضح رہے کہ فٹ بال ہاؤس پر اشفاق گروپ کے قبضے کے بعد فیفا نے فٹ بال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا، جس کے بعد ملک میں فٹ بال کی سرگرمیاں محدود ہو گئیں تھی۔
نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے فٹ بال فیڈریشن کی بحالی پر فٹ بال برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ این سی انتھک محنت اور فٹ بال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں۔
چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے این کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
ہارون ملک نے مزید کہا کہ فٹ بال کی بحالی ، پی ایف ایف کے الیکشن کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News