
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے آج اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیر کی ٹیم کو اسلام آباد پہنچانے کے بعد چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ملتان پہنچایا جائے گا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے چار سے رات 8 بجے تک ہوگا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مہمان اسکواڈ کے کپتان نکولس پوران میڈیا کانفرنسز کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملتان شہر جو کہ بزرگوں کا شہر بھی کہلاتا ہے، اس شہر میں 14 سال بعد اگلے ہفتے سے بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News