Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناٹنگھم ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 284 رنز پر آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 299 رنز درکار

Now Reading:

ناٹنگھم ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 284 رنز پر آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 299 رنز درکار

ناٹنگھم ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 284 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔پہلی اننگز کے ٹاپ اسکورر ڈیرل مچل دوسری اننگز میں بھی سب سےزیادہ 62 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ول ینگ 56 اور ڈیوون کونوے 52 بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔مائیکل بریسویل 25، ٹام بلنڈیل 24، میٹ ہینری 18 اور ٹرینٹ بولٹ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ٹام لیتھم 4، ہینری نکلز 3، کائل جیمیسن ایک اور ٹم ساؤتھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 3، جیمز اینڈرسن اور میتھیو پوٹس نے 2،2 جبکہ جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1536670340319002626

یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 14 رنز کےخسارے پر 539 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ناٹنگھم میں انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کا آغاز 473 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا  تھا تاہم انگلش بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹہھر سکے  تھے اور پہلے سیشن میں ہی آل آؤٹ ہوگئے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 176 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے تھے جبکہ اولی پوپ نے بھی 145 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ایلکس لیس 67، بین فوکس 56 اور کپتان بین اسٹوکس 46 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 5، مائیکل بریسویل نے 3 اور میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو کیوی ٹیم نے ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈیل کی شاندار سنچریز کی بدولت 553 رنز بنائے تھے۔

Advertisement

ڈیرل مچل  190 اور ٹام بلنڈیل106 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتھے۔مائیکل بریسویل 49، ول ینگ 47 اور ڈیوون کونوے 46 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہےتھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 3، اسٹورٹ براڈ، بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے 2،2 جبکہ میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر