
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بلے باز امام الحق نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم اور امام الحق نے سنچری شراکت قائم کرکے انضمام الحق اور محمد یوسف کا ریکارڈ برابر کردیا۔
بابر اعظم اور امام الحق نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں آٹھویں بار سنچری شراکت قائم کی۔
@babarazam258 🤜🤛 @ImamUlHaq12 #PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/AhZdzukRzk
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 10, 2022
پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری شراکت کا ریکارڈ محمد یوسف اور یونس خان کے پاس ہے جنہوں نے 9 سنچری شراکتیں قائم کیں۔
اس کے علاوہ امام الحق فخر زمان کے ہمراہ بھی 6 سنچری شراکتیں قائم کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News