
پاک ویسٹ انڈیز سیریز؛ شاہین جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر عزم
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے جو کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
دوسرے ون ڈے کے لیے شاہین اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں جبکہ کالی آندھی بھی پہلے ون ڈے کی شکست کا بدلہ چکانے کے لیے تیار ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
متعلقہ خبر پڑھیں: بڑے شاٹس کھیلنے کا انتظار کیا،خوشدل شاہ
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور بیٹر خوشدل شاہ کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر جیت اپنے نام کی تھی۔
پہلی اننگز
اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز اسکور کیے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے بڑٰی 127 رنز کی اننگ شائے ہاپ نے کھیلی جبکہ شامارہ بروکس نے 70 اور روومین پوویل نے 32 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی نے 2 اور محمد نواز، شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی تھی۔
دوسری اننگز
ویسٹ انڈیز کی جانب سے 306 رنز کا ہدف پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 4 گیندے قبل حاصل کرلیا تھا جبکہ پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی 103 رنز کی اننگز کپتان بابر اعظم نے کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کی دسترس میں آگیا
علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق نے 65، محمد رضوان 59 اور خوشدل شاہ نے 41 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے بولنگ میں الزرری جوزف نے 2، جیڈن سیلس، روماریو شیفرڈ اور اکیل ہوسین نے 1،1 وکٹ حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News