
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن نمبر ون آل راؤنڈربننے کے قریب پہنچ گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
تاہم آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور بولنگ میں ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ کی ترقی ہوئی ہے۔
شکیب الحسن دو درجے ترقی سے دوسری جبکہ کیمار روچ چار درجے ترقی سے آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
شکیب نے پہلی مرتبہ دسمبر 2011 میں ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی ٹاپ رینکنگ حاصل کی تھی اور اس کے بعد سے اپنے کیریئر کے آخر میں انجریز کے باوجود ٹاپ کے قریب اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار فاسٹ بولر کیمار روچ نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار کارکردگی کے باعث چار درجے ترقی پائی۔
https://twitter.com/ICC/status/1539524198359515137
بلے بازوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے،آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے ، پاکستان کے کپتان بابر اعظم چوتھے اور کیوی کپتان کین ولیمسن بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے چھٹی، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں، بھارت کے روہت شرما آٹھویں،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نویں اور بھارت کے ویرات کوہلی بدستور دسویں پوزیشن پر ہیں۔
بولنگ کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی ، بھارت روی چندرن ایشون کی دوسری اور جسپریت بمراہ کی تیسری، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی ،جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی پانچویں ، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کی چھٹی اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کی بدستور ساتویں پوزیشن برقرار ہے ۔
ویسٹ انڈیز کے کیمارر وچ چار درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News