
ویمنز قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف کراچی میں جاری دوسرے ون ڈے میچ میں بسمہ معروف نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس دوران بسمہ معروف پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔
𝗦𝗨𝗣𝗘𝗥 𝗦𝗞𝗜𝗣𝗣𝗘𝗥 😎@maroof_bismah is now Pakistan's most prolific run-scorer in Women's ODIs 🥇💪
AdvertisementWatch Live ➡️ https://t.co/zpGnRoYYdO
#⃣ #PAKWvSLW | #BackOurGirls pic.twitter.com/htWvBa4UJU— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 3, 2022
بسمہ معروف نے سابق کپتان جویریہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ان کے رنز کی تعداد 2891 ہوگئی ہے جبکہ جویریہ خان نے 2885 رنز بنارکھے ہیں۔
بسمہ معروف ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری کے سب سےزیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News