Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے کی بہترین ٹیم بننے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے، بابر اعظم

Now Reading:

ون ڈے کی بہترین ٹیم بننے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ون ڈے  کی بہترین ٹیم بننے  کے لیے  ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین ٹیم بننا ہے تو اس کے لیے  مزید محنت کی ضرورت ہے۔

اچھی فارم میں موجود پاکستانی ٹیم نے گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کو ہوم سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔

پاکستان ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں اپنی حالیہ اچھی کارکردگی کو جاری رکھنے کی کوشش میں ہےاور اس نے رواں برس صرف ایک ون ڈے میچ ہارا ہے ۔

تاہم قومی کپتان کا خیال ہے کہ اگلے سال ورلڈکپ میں براہ راست شمولیت کو یقینی بنانے اور جیتنے   کے لیے ان کی ٹیم کو ابھی بھی کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے لیکن بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  ہمیں ابھی بھی کچھ شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی مڈل آرڈر میں یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوادیتے ہیں جس سے ہمیں نقصان ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے، لیکن جب ہمارے خلاف کوئی اچھی شراکت داری قائم ہوتی ہے تو ہماری باڈی لینگویج خراب ہوجاتی ہے  جسے ہمیں بہتر کرنے کی  ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر