
جنید خان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ بولر نے بتادیا
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جنید خان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنی بولنگ کے شاندار اسپیل کو کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا ہے۔
دسمبر 2012 میں پاکستان ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا جس موقع پر 2 ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی اپنے نام کی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر جنید خان نے میچ میں پرفارم کرنے کا گُر بتادیا
ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جنید خان کے نام رہا تھا جنہوں نے اس میچ میں 43 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے جنید خان کے شاندار اسپیل کی ویڈیو شیئر کی جس کو جنید خان نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔
I think this was my career turning point. what do you think? https://t.co/jwJCY50loo
Advertisement— Junaid khan 83 (@JunaidkhanREAL) June 28, 2022
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں یہ میرا کیرئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، آپ کا کیا خیال ہے؟‘۔
واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا اور 6 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
جیت کا سہرا میچ وننگ بولر جنید خان کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کا شاندار اسپیل کرواکر سب کو حیران کردیا تھا کیونکہ انہوں نے میچ کے آغاز میں ہی دھواں دار بولنگ کرواکر بھارت کی وکٹیں اڑا دی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلرجنید خان پر جرمانہ عائد
خیال رہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اب تک 107 انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے 22 ٹیسٹ، 76 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
جنید خان نے اپنے کیریئر میں 189 وکٹیں حاصل کیں ہیں جبکہ کیریئر کا آغاز انہوں نے اپریل 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News