Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 60 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

افغانستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 60 رنز سے شکست دے دی

افغانستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

افغانستان نے رحمت شاہ (94) اور کپتان حشمت اللہ شاہدی(88) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے۔

راشد خان برق رفتار 39 اور نجیب اللہ زادران 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ رحمان اللہ گرباز 17، محمد نبی 10 اور ابراہیم زادران 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

https://twitter.com/ICC/status/1533106761409998848

Advertisement

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی نے 4 اور تاناکا چیوانگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم 216 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔سکندر رضا 67 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

انوسینٹ کایا 39 اور کپتان کریگ اروین30 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 4، محمد نبی  اور فضل الحق فاروقی نے 2،2 جبکہ فرید احمد اور عظمت اللہ عمر زئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر