Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو شکست دے دی

Now Reading:

افغانستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو شکست دے دی

 افغانستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

سکندر رضا 45، ویزلے میڈھیویر 32 اور ریگس چکابوا  29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے نجات مسعود نے 3 جبکہ فضل الحق فاروقی، محمد نبی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستا نے اچھا آغاز کیا اور 10 اوورز میں بغیر کسی کے نقصان کے 83 رنز بنالیے تھے تاہم 11 اویں اوور میں صرف 3 رنز کے عوض تین وکٹیں گرنے کے سبب افغانستان کو محتاط ہوکر کھیلنا پڑا۔

Advertisement

حضرت اللہ زازئی 45، رحمان اللہ گرباز 33 اور عثمان غنی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔درویش رسولی بھی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

تاہم نجیب اللہ زادران اور کپتان محمد نبی نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔

نجیب اللہ زادران 44 اور محمد نبی15  رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

زمبابوے کی جانب سے رائن برل نے 3 اور لیوک جونگوے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نجیب اللہ زادران کو برق رفتار 44 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر