
ڈیرن سیمی نے بطور مینٹور پاکستان جونیئر لیگ میں شامل کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والے سابق ویسٹ انڈین کپتان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ اکتوبر بہت یادگار ہونے والا ہے، میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ایسا کیوں ہوگا۔
ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آپ کے لیے لے کر آرہا ہے پاکستان جونیئر لیگ جو کہ دنیا بھر میں انڈر 19 کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوگی۔
اس لیگ میں پاکستان کے بہترین انڈر 19 کرکٹرز دنیا بھر کے بہترین انڈر 19 کرکٹرز کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے، اور یہ بہت زبردست ہونے والا ہے۔
https://twitter.com/ThePJLofficial/status/1542115642484178946
انہوں نے مزید کہا کہ اس لیگ میں آپ کرکٹ کے مستقبل کو دیکھ سکیں گے اور میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
آخر میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ یاد رکھیئے، اکتوبر، پاکستان جونیئر لیگ، اس کو گنوانے کی غلطی نہیں کرسکتا، جلد ملاقات ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News