Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کے ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Now Reading:

نیوزی لینڈ کے ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

مائیکل بریسویل کے بعد نیوزی لینڈ کے ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے بلے باز ڈیون کونوے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ  پانچ  روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔

ڈیوون کونوے نے لندن پہنچ کر  پی سی آر ٹیسٹ کروایا تھا۔

وہ آل راؤنڈر مائیکل بریسویل اور ٹیم مینجمنٹ کے دو افراد کے  ہمراہ پانچ روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔ڈیوون کونوے اور ٹیم مینجمنٹ کے ممبران کے  پی سی آر ٹیسٹ گزشتہ روز کیے گئے تھے جبکہ بریسویل کا ٹیسٹ ایک روز قبل کیا گیا تھا۔

ڈیوون کونوے اور ٹیم مینجمنٹ کے ممبران ٹیم سے الگ اتوار  کو لیڈز جائیں گے اور کورونا سے صحت یاب ہونے کی صورت میں  ہی وہ 23 جون سے شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ سے قبل منگل کو ہیڈنگلے میں ٹیم  کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں شامل ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر