 
                                                      رمیز راجہ نے احمد شہزاد کے بیان کو مکمل مایوسی اور ناکامی قرار دے دیا
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے احمد شہزاد کے وقار یونس سے متعلق بیان کو ان کی مکمل مایوسی اور ناکامی قرار دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوپننگ بیٹر احمد شہزاد کے وقار یونس سے متعلق بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
رمیز راجہ نے احمد شہزاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود کو دیکھیں جنہوں نے جم کر محنت کی اور واپس اپنی جگہ قومی ٹیم میں بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد وقار یونس پرپھٹ پڑے
انہوں نے کہا کہ جب آپ ٹیم سے باہر ہوتے ہیں تو اس وقت آپ کے صبر اور مزاج کا امتحان ہوتا ہے، میں احمد شہزاد کو یہی مشورہ دے سکتا ہوں کہ اپنے بلے کو بولنے دیں اور اچھا اسکور کریں، پھر آپ ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل احمد شہزاد کا وقار یونس سے متعلق کہنا تھا کہ 2016 میں ان کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ نے ان کا کیریئر تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا تھا رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہیے جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے، میں نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بھی اپنے دفاع کے لیے بہت کچھ ہے، اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے بتایا جائے اور سزا دی جائے لیکن میرے کیریئر کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر کھلاڑیوں کو کامیابی ہضم نہیں ہوتی، احمد شہزاد
انہوں نے مزید کہا تھا کہ رپورٹ میں جو کہا گیا ہے اس کی وضاحت ہونی چاہیے کیونکہ مجھے اس کا بہت نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 