Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ کے لوگو والی نمبر پلیٹ کی نقل ممنوع قرار، قطر

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ کے لوگو والی نمبر پلیٹ کی نقل ممنوع قرار، قطر

قطر کی حکومت نے فیفا ورلڈ کپ کے لوگو والی نقل نمبر پلیٹ کی گاڑیوں میں استعمال کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر نے اتوار کو عام لوگوں کو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے لوگو کے ساتھ گاڑیوں کی غیر مجاز لائسنس پلیٹوں کے استعمال کے خلاف خبردار کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قطر نے اتوار کو عام لوگوں کو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے لوگو کے ساتھ گاڑیوں کی غیر مجاز لائسنس پلیٹوں کے استعمال کے خلاف خبردار کیا۔

واضح رہے کہ قطر نے شوقین افراد کے لئے درجنوں مخصوص نمبر پلیٹس کو لاکھوں ڈالرز میں فروخت کیا ہے۔

قطر کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لوگو پر مشتمل پلیٹیں ایک خاص ورژن ہیں جو فیفا کے ساتھ مل کر مخصوص شرائط و ضوابط کے مطابق جاری کی جاتی ہیں.

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے لوگو والی پچاس لائسنس پلیٹیں مئی میں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں، جس میں سب سے مہنگی ایک 1.8 ملین قطری ریال  میں فروخت ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قطری حکام نے کہا تھا کہ فیفا سے پیشگی منظوری حاصل کیے بغیر فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے لوگو والے کپڑوں کی فروخت کو فروغ دینے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا، جو فیفا کے ٹریڈ مارک کی نقل تیار کر رہے تھے۔

قطری حکام نے گزشتہ سال پرفیوم بنانے والی ایک فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا تھا، جہاں ورلڈ کپ کے لوگو والی برانڈڈ بوتلوں میں پرفیوم بھرا جانا تھا

فیفا عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی ہے اور قطر 21 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنڈی ٹیسٹ میں ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری، رباڈا نے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی
اسرائیلی پارلیمنٹ کا اقدام غزہ امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے، امریکی وزیر خارجہ
وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان؛ ٹی 20 میں بابر اور نسیم کی واپسی
پاکستانی سرفراز کی طرح بھارتی مسلمان کھلاڑی سرفراز بھی نظر انداز ، بی سی سی آئی پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 94 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر