
راشد نسیم دنیا میں سب سے زیادہ نن چکو کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے نن چکو کا 13 واں مجموعی طور پر 78 واں ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایمیل کے زریعے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیں۔
پاکستان کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نن چکو کیٹیگری میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیے اس مرتبہ انہوں نے انگلینڈ کے چراغ لوکھا کو شکست دی۔
دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے انگلینڈ کے ماسٹر چراغ لوکھا سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ نن چکو ٹرائی اینگل اسٹیپ کرنے کا ریکارڈ چھین لیا جنھوں نے ایک منٹ میں 79 مرتبہ ٹرائی اینگل اسٹیپ کیا تھا لیکن محمد راشد نسیم نے یہ اسٹیپ 88 مرتبہ کر کے اپنی برتری ثابت کی اور چراغ لوکھا کو شکست دی۔
اس طرح ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
نن چکو مقابلوں میں راشد نسیم اس پہلے امریکا اور چائنہ کو بھی شکست دے چکے ہیں۔
انگلینڈ کے چراغ لوکھا ماشل آرٹس کی بہت سی کیٹیگری میں ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
راشد نسیم اپنے 100 ریکارڈ مکمل کرنا چاہتے ہیں اور یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ راشد نسیم کو اب تک حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے یہ تمام ریکارڈ اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News