Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبداللہ شفیق سری لنکا کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھانے کے لیے پرجوش

Now Reading:

عبداللہ شفیق سری لنکا کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھانے کے لیے پرجوش
عبداللہ شفیق سری لنکا کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھانے کے لیے پرجوش

عبداللہ شفیق سری لنکا کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھانے کے لیے پرجوش

قومی ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق دورہ سری لنکا میں اچھی پرفارمنس دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے پنڈی اسٹیڈیم  میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں اور ہم ان سے سیکھ رہے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ کھیل کر سیکھنے کو ملتا ہے۔

عبداللہ شفیق کہتے ہیں سری لنکا کے خلاف ایک اچھی سیریز ہوگی، موسم سے بھی مطابقت ہوگی کیونکہ سری لنکا میں موسم اور وکٹ سے واقف ہیں لیکن سیریز ٹو سیریز دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتان جو بہتر ہے اسی کو کھلاتے ہیں، پچھلی سیریز جو آسٹریلیا کے خلاف کھیلی اس سے کافی اعتماد ملا ہے جبکہ رکی پونٹنگ، بابر اعظم اور محمد یوسف ان کے آئیڈیل کھلاڑی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں اسپن اٹیک ہوگا جس کی بھی تیاری کرلی ہے، دورہ سری لنکا پر اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

عبدللہ شفیق کا کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دورہ سری لنکا کے حوالے سے کافی اچھی تیاری ہو رہی ہے، راولپنڈی میں جس طرح کا موسم ہے تو یہ کنڈیشنز سری لنکا میں بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اپنی تیاری رکھتے ہیں تاکہ موقع ملنے پر اچھا پرفارم کرسکیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کی تیاریاں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہیں جوکہ یکم جولائی تک جاری رہے گی۔

پریکٹس کے دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام 15 کھلاڑیوں کو کوچز کی جانب سے ہدف دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کا موازنہ کن عظیم بلے بازوں  کے ساتھ کیا؟

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنا اگلا دورہ سری لنکا کا کرنا ہے جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کے لیے قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جس کے بعد سیریز سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر