Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پاکستانی حکمرانی قائم

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پاکستانی حکمرانی قائم

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں  پاکستانی حکمرانی قائم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی   ہے جس میں  قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ان فارم اوپنر محمد رضوان جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرام کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ایڈن مارکرام ایک درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے  جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے ایک درجے تنزلی سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement

بھارت کے ایشان کشن لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 68 درجے ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں  جبکہ  جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ایک درجے تنزلی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔

 سری لنکا کے پتھم نسانکا بدستور نویں  پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل دو درجے تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

https://twitter.com/ICC/status/1537020508881166338

بولنگ کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی پاکر پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ انگلینڈ کے عادل رشید کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

افغانستا ن کے راشد خان ایک درجہ ترقی سے چوتھی پوزیشن پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا ایک درجہ ترقی سے چھٹی پوزیشن پر آگئے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement

سری لنکا کے مہیش تھیکشانا 16 درجے ترقی پاکر آٹھویں  اور آسٹریلیا کے ایشٹن اگر تین درجے ترقی سے نویں پوزیشن پر آگئے جبکہ بنگلادیش کےنسوم احمد ایک درجے تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر