
انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 14 رنز کےخسارے پر 539 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
ناٹنگھم میں انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کا آغاز 473 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تاہم انگلش بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹہھر سکے اور پہلے سیشن میں ہی آل آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 176 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اولی پوپ نے بھی 145 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ایلکس لیس 67، بین فوکس 56 اور کپتان بین اسٹوکس 46 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
A slim lead for New Zealand after bowling out England in the first session on day four.#WTC23 | #ENGvNZ | https://t.co/2h7KnwbegI pic.twitter.com/kkGCn3EA9V
Advertisement— ICC (@ICC) June 13, 2022
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 5، مائیکل بریسویل نے 3 اور میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو کیوی ٹیم نے ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈیل کی شاندار سنچریز کی بدولت 553 رنز بنائے تھے۔
ڈیرل مچل 190 اور ٹام بلنڈیل106 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتھے۔مائیکل بریسویل 49، ول ینگ 47 اور ڈیوون کونوے 46 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہےتھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 3، اسٹورٹ براڈ، بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے 2،2 جبکہ میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News