Advertisement
Advertisement
Advertisement

سکسٹی کے نام سے نئی طرز کی ٹی ٹین کرکٹ متعارف

Now Reading:

سکسٹی کے نام سے نئی طرز کی ٹی ٹین کرکٹ متعارف

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کی طرح کرکٹ میں بھی تیزی سے جارحانہ جدت آتی جارہی ہے۔

ایک وقت تھا جب ٹیسٹ میچ 6 دن اور ون ڈے میچ 60 اوورز پر مشتمل ہوتا تھا، پہلے اس میں کمی آئی اور ٹیسٹ میچ 5 دن جبکہ ون ڈے میچ 50 اوورز تک محدود ہوگیا۔

اس کے بعد  فروری 2005 میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا  گیا اور اب کرکٹ ٹی ٹین فارمیٹ تک پہنچ چکی ہے تاہم اس فارمیٹ کو ابھی تک بین الاقوامی سطح پر نہیں اپنایا گیا۔

اب ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹین کرکٹ کو ’سکسٹی‘ کے نام سے ایک نئی طرز کے ساتھ متعارف کروایا جارہا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 24 سے 28 اگست تک سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم دس کے بجائے 6 وکٹس تک محدود ہوگی۔

ابتدائی دو اوورز پاور پلے ہوں گے اور اگر بیٹنگ ٹیم ان دو اوورز میں 2 چھکے لگا لیتی ہے تو وہ 3 سے 9 اوورز کے درمیان اپنی مرضی سے ایک اور اوور پاور پلے کے طور پہ استعمال کرسکے گی۔

پہلے 5 اوورز ایک سائیڈ سے کیے جائیں گے اس کے بعد اگلے 5 اوورز دوسری سائیڈ سےکیے جائیں گے، ہر اوور کے بعد سائیڈ نہیں بدلی جائے گی۔

Advertisement

اگر فیلڈنگ ٹیم مقررہ 45 منٹ میں اپنے 10 اوورز کروانے میں ناکام رہتی ہے تو آخری 6 گیندوں کے لیے اسے ایک فیلڈر سے محروم ہونا پڑے گا۔

اس کا ایک دلچسپ فیچر ’مسٹری فری ہٹ ‘ ہے جس کے لیے شائقین ایپ کے ذریعے ووٹ دے سکیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر