Advertisement
Advertisement
Advertisement

شان مسعود بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھل کر سامنے آگئے

Now Reading:

شان مسعود بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھل کر سامنے آگئے
شان مسعود بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھل کر سامنے آگئے

شان مسعود بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھل کر سامنے آگئے

ڈربی شائر کے کپتان شان مسعود کا بھارت کے خلاف میچ سے قبل کہنا ہے کہ روایتی حریفوں کے خلاف میدان میں اترنا ہر پاکستانی کرکٹر کا خواب ہوتا ہے لیکن میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہے۔

بھارت کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ڈربی شائر کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ پاک بھارت دشمنی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہر پاکستانی کھلاڑی کے لیے ایک بڑا لمحہ ہوتا ہے لیکن آخرکار یہ ایک کرکٹ میچ ہے اور میرے لیے بڑا موقع ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود بھارت کے خلاف ڈربی شائر کی قیادت کریں گے

واضح رہے کہ بھارت کے لیے یہ وارم اپ میچ انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل تیاریوں کا حصہ ہے جبکہ بھارت انگلینڈ کے دورے کے دوران تین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

ملتان سلطانز کے سابق کپتان کا بھارت کے اسکواڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کے پاس ایک ناقابل یقین ٹیم ہے اور وہ فی الحال ریڈ بال اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیموں کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کررہے ہیں جس وجہ سے ان کے پاس بہت زیادہ ٹیلنٹڈ اور عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ چونکہ بھارت کی ٹیم میں متعدد عالمی معیار کے کھلاڑی موجود ہیں جس وجہ سے ان کے پاس خود کو بہترکھلاڑی ثابت کرنے کا یہ ایک بڑا موقع ہوگا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی میں اس میچ کو ایک موقع کے طور پر دیکھتا ہوں کیونکہ اس میں مجھے کچھ ٹاپ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا جو میری کرکٹ کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Advertisement

دباؤ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ یہ کرکٹ کا ایک کھیل ہے جس میں وہ زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر