Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ اور یہاں بننے والے ریکارڈز پر ایک نظر

Now Reading:

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ اور یہاں بننے والے ریکارڈز پر ایک نظر
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ اور یہاں بننے والے ریکارڈز پر ایک نظر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ اور یہاں بننے والے ریکارڈز پر ایک نظر

آج ہم آپ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں اور ساتھ ہی یہاں بننے والے ریکارڈز پر بھی ایک نظر ڈالیں گے۔

ملتان شہر جو کہ بزرگوں کا شہر بھی کہلاتا ہے، اس شہر میں 14 سال بعد اگلے ہفتے سے بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے جب بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے قومی ٹیم آج ملتان پہنچ گئی ہے جبکہ مہمان ٹیم کل پہنچے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 جون، دوسرا 10 جون اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1533369379479486464

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ

Advertisement

 

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا بین الاقوامی مقابلہ 2001 میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کے مدمقابل بنگلادیش کی ٹیم تھی، اس ٹیسٹ میچ کا آغاز 29 اگست سے ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگ اور 264 رنز سے شکست دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری مرتبہ اس اسٹیڈیم میں کھیلنے جارہی ہے جبکہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کا مقابلہ 13 دسمبر 2006 کو ہوا تھا جس میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ستمبر 2004 کو دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے اس ہی مقام پر رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت اپنے نام درج کی تھی جبکہ اس میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 144 سے شکست دی تھی۔

علاوہ ازیں اس میدان میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی کھیل چکی ہیں جبکہ یہ دونوں ٹیمیں ہی یہاں جیتنے میں کامیاب رہی تھیں اور پاکستان کو ہار کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔ بھارت نے فروری 2006 اور جنوبی افریقہ نے اکتوبر 2007 میں یہاں میچ کھیلا تھا۔

Advertisement

پاکستان کے اوپنر یاسر حمید اس مقام پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے 4 اننگز میں 197 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق بھی اس میدان میں 178 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیموئلز سمیت چار بلے باز سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جن میں پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق اور بلے باز یاسر حمید سمیت بنگلادیش کے شکیب الحسن شامل ہیں۔

آل راؤنڈر شعیب ملک اور شاہد خان آفریدی ملتان کرکٹ اسٹیڈٰیم میں 6 وکٹٰیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں جبکہ بھارتی بولر آر پی سنگھ بھی اس میدان میں 40 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم نے اگست 2001 سے نومبر 2006 تک 5 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی ہے جس میں سے 3 پاکستان کے نام رہے ہیں۔

اس اسٹیڈٰیم میں پاکستان ٹیم نے اگست 2001 اور ستمبر 2003 میں بنگلادیش کو شکست دی تھی جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ پاکستان نے نومبر 2005 میں انگلینڈ کو شکست دے کر جیتا تھا۔

Advertisement

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1533372578009579520

غیر ملکی ٹیموں میں سب سے پہلا میچ جیتنے والی ٹیم بھارت ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے پاس اس مقام پر سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز ہے۔ انہوں نے 86.16 کی حیران کن اوسط سے 517 رنز اسکور ہیں جس میں ان کی تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔

یہ وہی مقام ہے جس میں بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے 309 رنز کی لمبی اننگ کھیلی تھی جس کے بعد اس اسٹیڈیم میں ٹرپل سنچری کا اعزاز ان کے پاس ہے جبکہ اس سے قبل برین لارا نے اس میدان میں سب سے زیادہ ڈبل سنچری کے ساتھ 216 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے اس میدان میں 22 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جبکہ اس ہی میدان میں انہوں نے ایک میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اسٹیڈیم میں گنجائش

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم شہر کے مضافاتی علاقے وہاڑی روڈ پر موجود ہے، یہ اسٹیڈیم باقاعدگی سے ملک کی اعلیٰ سطح کی ڈومیسٹک کرکٹ کی بھی میزبانی کرتا ہے جبکہ اس اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کی گنجائش موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر