
بابر اعظم ملتانی شائقین کے جذبے سے متاثر
بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد ملتان کے شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچز کے لیے آنے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا
انہوں نے شدید گرمی کے باوجود بڑی تعداد میں شائقین کی اسٹیڈیم آنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ “بہت شکریہ ملتان، ایک کپتان کے طور پر میں نے آپ کی کمپنی سے بہت لطف اٹھایا اور اسی طرح میری ٹیم نے بھی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536105280546738181?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1536105280546738181%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fbabar-thanks-multan-supporters
واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جعلی ٹکٹس پر شائقین کے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس موقع پر ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ بھی عروج پر رہا اور مافیا کھلے عام شائقین کرکٹ کو لوٹتی رہی جس کے سامنے انتظامیہ بھی بے بس دکھائی دی۔
خیال رہے کہ 14 سال بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کردیا۔
ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم کی ون ڈے رینکنگ میں بھی بڑی تبدیلی آئی ہے، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔
https://twitter.com/ICC/status/1536291053329850368?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1536291053329850368%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fbolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F06%2F972970%2F
سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان ٹیم 102 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود تھی تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ نے پاکستان کے پوائنٹس 106 کردیے ہیں جبکہ بھارت 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News