بابر اعظم کی پریکٹس میچ میں شاندار آل راؤنڈر کارکردگی
راولپنڈی: بابر اعظم نے پریکٹس میچ میں شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس دکھا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
سری لنکا دورے کی تیاری کے لیے پنڈی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا پریکٹس میچ کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابراعظم نے آل راؤنڈرپرفامنس دکھائی۔
بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز اسکور کیے اور جب بولنگ کی باری آئی تو اس میں بھی وہ چھاگئے جبکہ انہوں نے آف اسپن کراتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس میچ، بابر اعظم کی سرفراز احمد کو بولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل
علاوہ ازیں حارث رؤف اور مبصر خان نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ بے نتیجہ رہا، سرفراز الیون کی جانب سے شاہین آفریدی،حسن علی، فواد عالم اور سلمان آغا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آج کا میچ ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو سری لنکا کے اہم ترین دورے سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دینے سے کل آرام کا دن دیا جائے گا۔
سرفراز الیون کی جانب سے سلمان نے بیٹنگ میں اہم کردار ادا کیا اور 48 رنز بناکر ٹیم میں نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنا اگلا دورہ سری لنکا کا کرنا ہے جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ سری لنکا سے قبل شاہینوں نے اپنے پنجے تیز کرلیے
سیریز کے لیے قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جس کے بعد سیریز سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
