Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم دو منفرد ریکارڈ سے صرف ایک سنچری دور

Now Reading:

بابر اعظم دو منفرد ریکارڈ سے صرف ایک سنچری دور
بابر اعظم دو منفرد ریکارڈ سے صرف ایک سنچری دور

بابر اعظم دو منفرد ریکارڈ سے صرف ایک سنچری دور

اگر بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرلیتے ہیں تو دو منفرد ریکارڈ ان کے نام ہوجائیں گے۔

قومی ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان و بیٹر بابر اعظم دو منفرد ریکارڈ سے صرف ایک سنچری دور ہیں کیونکہ اگر وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرلیتے ہیں تو دو منفرد ریکارڈ ان کے نام ہوجائیں گے۔

بابر اعظم سنچری بنانے کی صورت میں 2 مواقع پر لگاتار 3 سنچریاں اسکور کرنے والے تاریخ کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اب کونسا خواب دیکھ رہے ہیں؟

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے آخری دو ون ڈے میچز میں سنچریاں اسکور کیں تھیں جس کے بعد اب انہیں یہ سنگِ میل عبور کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں صرف سنچری اسکور کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل 2016 میں انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ون ڈے سیریز کے میچز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار تین سنچریاں اسکور کیں تھیں۔

اسی کے ساتھ ہی وہ ایک اور سنگ میل کی راہ پر گامزن ہیں کیونکہ وہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میں 1 ہزار رنز تک پہنچنے والے پہلے بلے باز ہیں جبکہ یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے انہیں صرف 98 رنز درکار ہیں۔

Advertisement

بابر اعظم نے سپر لیگ کے 12 میچوں میں اب تک 90 کی اوسط سے 902 رن بنائے ہیں، جس میں پانچ سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ انہوں نے 158 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میں بھی شاندار ریکارڈ رہا ہے جبکہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 89.33 کی اوسط سے 4 سنچریوں کی بدولت 536 رنز بنائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر