Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک سری لنکا سیریز: دوسرے ٹیسٹ میچ کا مقام تبدیل

Now Reading:

پاک سری لنکا سیریز: دوسرے ٹیسٹ میچ کا مقام تبدیل

کولمبو: سری لنکا کی معاشی صورت حال کے باعث اب پاک سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو سے گال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے گال میں ہی کھیلنے کی درخواست کی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی درخواست قبول کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہی دوسرے ٹیسٹ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں شیڈول تھا، سری لنکا کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے، جبکہ آسٹریلیا نے بھی دونوں ٹیسٹ میچز گال میں ہی کھیلے تھے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین اہم سرکاری عمارتوں کے سامنے سراپا احتجاج ہیں، عوامی احتجاج کے باعث سری لنکن صدر ملک سے فرار ہوئے اور مالدیپ سے انہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر پارلیمنٹ کو بھجوایا جسے منظور کیا جاچکا ہے۔

Advertisement

ادھر قائم مقام صدر نے عوامی ردعمل کے سامنے گھنٹے ٹیکنے پر مجبور ہوکر مستعفی ہوچکے۔

یاد رہے کہ پاکستان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا میں موجود ہے، ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر