Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، انگلینڈ نے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر نظریں جمالیں

Now Reading:

بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، انگلینڈ نے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر نظریں جمالیں

بھارت  کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ نے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر نظریں جمالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ  نئے کپتان جوز بٹلر کے دور کپتانی کا آغاز ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ رینکنگ حاصل کرکے کرنا چاہتا ہے۔

سابق کپتان اوئن مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کے خلاف تین میچز کی سیریز  جوز بٹلر کے پاس ایسا کرنے کے لیے بہترین موقع ہے ۔

اگر چہ انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دوسینئر بلے بازوں جونی بیئر اسٹو اور بین اسٹوکس کی خدمات  سے محروم ہوگا  لیکن اسے پھر بھی بڑے نامور پاور ہٹرز کی خدمات حاصل ہوں گی۔

خود جوز بٹلر کے ہمراہ جیسن روئے، لیام لیونگ اسٹون، معین علی ، ڈیوڈ ملان اور فل سالٹ جیسے جارح مزاج بلے باز انگلینڈ کو تن تنہا میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت سے پہلی پوزیشن  چھیننے کے لیے اسے سیریز میں 0-3 یا 1-2 سے شکست دینا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر