Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای اسپورٹس کو ٹیلٹ ہنٹ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان

Now Reading:

ای اسپورٹس کو ٹیلٹ ہنٹ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان
ای اسپورٹس کو ٹیلٹ ہنٹ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان

ای اسپورٹس کو ٹیلٹ ہنٹ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان

لاہور: اسپورٹس سیکرٹری پنجاب اسد اللہ فیض نے ای اسپورٹس کو ٹیلٹ ہنٹ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض کا کہنا ہے کہ ای سپورٹس دنیا میں بہت مقبول ہے جس کو پہلی بار نوجوانوں کیلئے متعارف کروارہے ہیں۔

سیکرٹری اسپورٹس پنجاب نے کہا نوجوان ای اسپورٹس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اس میں بہت ٹیلنٹ ہے، ای سپورٹس جدید ٹیکنالوجی ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اسد اللہ فیض کا کہنا تھا کہ ای اسپورٹس کو 2024 کے اولمپکس میں شامل کیا جارہا ہے لہذا یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام اسے فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فری فائر صوبائی سیریز کا گرینڈ فائنل 31 جولائی کو جمنازیم ہال میں ہوگا جبکہ فری فائر صوبائی سیریز میں چاروں صوبوں کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیموں میں پنجاب کی 4، سندھ اور خیبر پختونخوا کی 3،3 اور بلوچستان کی 2 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، ای اسپورٹس سے نوجوانوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

اسد اللہ فیض نے کہا کہ ای اسپورٹس کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شامل کررہے ہیں، ای اسپورٹس ہر گھر میں ہورہی ہے لہذا اس کو منظم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ای اسپورٹس کی بلین ڈالرز کی مارکیٹ ہے جس سے فائدہ اٹھائیں گے جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف کا ٹینڈر بھی جلد ہوگا۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ ای اسپورٹس کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

پنجاب گیمز میں موسم کی وجہ سے خدشات ہیں، اگست میں انڈور ایونٹس کرائیں گے جبکہ پنجاب گیمز کے آؤٹ ڈور ایونٹس رواں سال ستمبر میں منعقد ہوں گے۔

سربراہ پاکستان فری فائر ای سپورٹ حمزہ ہاشوانی کا کہنا تھا کہ ای سپورٹس میں ہمارے کھلاڑی سنگاپور سے ایک کروڑ کا انعام جیت کر آئے ہیں۔

Advertisement

حمزہ ہاشوانی کہتے ہیں ای اسپورٹس نئی ٹیکنالوجی ہے، ہم کھلاڑیوں کو اولمپکس کیلئے تیار کررہے ہیں، ای اسپورٹس کے ٹیلنٹ کو صوبائی سے نیشنل اور پھر انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے تیار کریں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عمیر حسن، پی آر او گرینا فری فائر کمپنی فلک گوندل بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر