
سترہ سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی
لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو دورہ پاکستان کے لیے ملک پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز کراچی سے ہوگا جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کنفرم
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی جس کے لیے بورڈز میں اتفاق ہوگیا ہے، کراچی 4 اور لاہور آخری 3 ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 22، تیسرا 23 اور چوتھا 25 ستمبر کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں 26 ستمبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گی،لاہور میں 28 اور 30 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا آخری میچ دو اکتوبر کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معین علی دورہ پاکستان کے لئے رٹائرمنٹ ختم کرنے کو تیار
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے سات ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، 17 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے جبکہ اس سے قبل انگلینڈ ٹیم نے 2005 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News