Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں بہت مشکل ہوگی، میں حیران کن چیزیں نہیں کرسکتا، ہیڈکوچ ہاکی ٹیم

Now Reading:

پاکستان ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں بہت مشکل ہوگی، میں حیران کن چیزیں نہیں کرسکتا، ہیڈکوچ ہاکی ٹیم
پاکستان ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں بہت مشکل ہوگی، میں حیران کن چیزیں نہیں کرسکتا، ہیڈکوچ ہاکی ٹیم

پاکستان ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں بہت مشکل ہوگی، میں حیران کن چیزیں نہیں کرسکتا، ہیڈکوچ ہاکی ٹیم

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ اگر حقیقت پسندانہ بات کی جائے تو پاکستان ٹیم کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں بہت مشکل ہوگی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں اس وقت ہم سب سے کم رینکنگ کی ٹیم ہیں، ہم میدان میں ہرممکن فائٹ کریں گے لیکن میں حیران کن چیزیں نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حقیقت پسندانہ بات کی جائے تو پاکستان ٹیم کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں بہت مشکل ہوگی لیکن مجھے امید ہے کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے ٹریننگ شروع کردی

ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہر ٹیم ہمیں ٹف ٹائم دے گی اور اسی چیلنج کا ہمیں سامنا ہے، ہم حریف ٹیموں کو چیلنج کریں گے یہی ہماری ذمہ داری ہے۔

سیگفرائیڈ ایکمین کہتے ہیں ہم کامن ویلتھ گیمز میں سب کو حیران کرنے کی کوشش کریں گے، اسپورٹس سائنسز کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لیے وقت کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں، کیمپ میں تاخیر سے پہنچا ہوں لیکن  کوشش ہوگی کہ عید کی چھٹیوں کے بعد جو وقت ملے اس سے فائدہ اٹھائیں۔

Advertisement

ہیڈ کوچ نے کہا کہ برمنگھم میں موسم مختلف ہوگا جو کہ ہمارے لئے آئیڈیل نہیں ہے جس طرح غیر ملکی ٹیمیں جب یہاں آتی ہیں تو انہیں بھی مختلف کنڈیشنز کا سامنا ہوتا ہے۔ کنڈیشنز کا مختلف ہونا کھیل کا حصہ ہے اور ہمیں ان کے مطابق خود کو ڈھالنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بس میدان میں اچھا کھیلنا ہے اور اپنا بہترین دینا ہے، موسم کی معذرت پیش نہیں کی جاسکتی بس ہمیں میدان میں حریف ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر