
آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی ساحل سمندر پر تیز ہوا میں کیچنگ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز مارنس لبوشین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ ساحل سمندر پر تیز ہوا میں اونچے کیچ پکڑنے کی پریکٹس کررہے ہیں۔
مارنس لبوشین نے ویڈیو کے کیپشن میں بتایا کہ ہوا کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
AdvertisementA few high balls on the beach with 55km/h winds 😂 pic.twitter.com/vZF3Z8rut4
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) July 22, 2022
واضح رہے کہ 28 سالہ مارنس لبوشین آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے اہم رکن بن چکے ہیں۔ وہ 28 ٹیسٹ میچز میں 7 سنچریز اور 13 نصف سنچریز کی مدد سے54.02 کی اوسط سے 2539 رنز بنا رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News