
پاکستان کرکٹ ٹیم آج ہی وطن واپسی کا سفر شروع کر دے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات براستہ مدلدیپ اور دبئی پاکستان کے لئے روانہ ہو گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے اسٹیشنز پر روانہ ہوں گے اور کل صبح اپنے اپنے اسٹیشنز پر پہنچیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز نیدر لینڈز کے خلاف ہے جہاں اسے تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔
پاکستان اور نیدر لینڈز کے خلاف میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں ۔
سیریز کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا اور اگست کے دوسرے ہفتے میں ٹیم نیدرلینڈز روانہ ہوگی۔
نیدرلینڈز روانگی سے قبل مختصر دورانیے کا تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News