لاہور : ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کے قربانی کا قیمتی بکرا چور لے گئے۔
کامران اکمل کے والد کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے 6 بکرے خرید کر لائے تھے، رات گئے ان میں سے 1 بکرا چوری ہو گیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ گھر کے باہر بندھے بکروں کے پاس موجود ملازم کی آنکھ لگ گئی، اٹھ کر دیکھا تو ایک بکرا کم تھا۔
کامران اکمل کے والد کا کہنا تھا کہ ملازم کے سوتے ہوئے سب سے اچھے والا بکرا چور لے گئے۔
کامران اکمل کے والد کا مزید کہنا تھا کہ نجی ہاوسنگ اتھارٹی کی سیکیورٹی کو بکرے چوری کا بتایا ہے، سیکورٹی نے یقین دلایا ہے کہ وہ چوروں پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
