
آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نے بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت پر برمنگھم ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانے کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے اوپر آگیا ہے۔
سلو اوور ریٹ پر پوائنٹس پینلٹی کے علاوہ بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ICC/status/1544313472049205251
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 77.78 وننگ فیصد کے ساتھ مظبوط پوزیشن پر موجود ہے۔ جنوبی افریقا کی 71.43 فیصد کے ساتھ دوسری پوزیشن بدستور برقرار ہے۔
پاکستان 52.38 فیصد کے ساتھ چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ بھارت 52.08 فیصد کے ساتھ تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلا گیا ہے۔
ویسٹ انڈین ٹیم 50 فیصد وننگ اوسط کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 47.62 فیصد کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔
انگلینڈ 28.89 سے بڑھ کر 33.33 فیصد پر آنے کے باجود بدستور ساتویں پوزیشن پر موجود ہے ۔ نیوزی لینڈ 25.93 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور بنگلادیش 13.33 فیصد کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے پاس آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح سے دوسری پوزیشن پر آنے کا سنہری موقع موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News